چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی اور اس کے گردونواح کے ہوٹلوں میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ کھانوں کا دھنداعروج پر ہے ،شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔ان ہوٹلوں پر مہنگے داموں فروخت ہونے والے کھانوں کے پکانے کیلئے غیر معیاری مصالحہ جات ، گھی اور تیل استعمال کیا جاتاہے۔ کھاناپکانے کے دوران صفائی کا بھی بالکل خیال نہیں رکھا جاتا۔بعض ہوٹلوں پر گردغبار میں لپٹی اشیاء سے کھانا پکایا جاتا ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔