واشنگٹن (آئی این پی )امریکی شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پالتو کتے نے اسے گولی مار دی تھی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکا کے علاقے میمفس، ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے جیرالڈ کرک ووڈ نے کہا ہے کہ وہ صبح کے وقت اپنے بیڈ روم میں اپنی دوست خاتون کے ساتھ آرام کررہے تھے کہ میرے پالتو کتے اوریو نے بستر پر چھلانگ لگا دی۔ اوریو کمرے میں داخل ہونے کے لیے اتنا پرجوش تھا کہ مبینہ طور پر فرش پر پڑی بندوق پر اس کا پائوں پڑا، اس کا پنجا بندوق کے ٹریگر میں پھنس گیا، جس سے بندوق سے گولی چل گئی۔گولی چلنے سے جیرالڈ کرک ووڈ کی بائیں ران پر زخم آیا۔