356 فیڈر مکمل اور 225 کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا، پاور ڈویڑن
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال کر دیئے گئے،پاور ڈویڑن نے رپورٹ جاری کر دی۔پاورڈویڑن کیمطابق سیلاب اوربارشوں سے مجموعی طور پر 51گرڈ اور588 فیڈرز متاثر ہوئے تھے،356 فیڈر مکمل جبکہ 225 جزوی طور پربحال کردیئے گئے ہیں،ترجمان کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 28 گرڈ اور 81 فیڈرزمتاثر ہوئے تھے،جن میں سے 57 فیڈر مکمل اور 24 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں،مکمل بحالی اکیس سے بائیس ستمبر تک متوقع ہے۔ لاہور الیکٹرک کمپنی کے 66 متاثرہ فیڈرزمیں سے 66 مکمل اور ایک جزوی طور پر بحال ہو چکا،لیسکو کے لیے بحالی کا عمل 22 ستمبر تک مکمل ہونیکی توقع ہے,ملتان الیکٹرک کے ایک سو اکیاسی متاثرہ فیڈرز میں سے 23 مکمل اور ایک سو اکیاون جزوی طور پر بحال کردیئے گئے،پاور ڈویڑن کے مطابق پانی اترتے ہی دیگر متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی ہو جائے گی۔