اسلام آباد(آئی این پی )سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال کر دیئے گئے۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سیلاب اوربارشوں سے مجموعی طور پر 51گرڈ اور588 فیڈرز متاثر ہوئے ،356 فیڈر مکمل جبکہ 225 جزوی طور پربحال کردیئے گئے ہیں،ترجمان کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 28 گرڈ اور 81 فیڈرزمتاثر ہوئے تھے،جن میں سے 57 فیڈر مکمل اور 24 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں،مکمل بحالی اکیس سے بائیس ستمبر تک متوقع ہے۔لاہورالیکٹرک کمپنی کے 66 متاثرہ فیڈرزمیں سے 66 مکمل اور ایک جزوی طور پر بحال ہو چکا،لیسکو کے لیے بحالی کا عمل 22 ستمبر تک مکمل ہونیکی توقع ہے,ملتان الیکٹرک کے ایک سو اکیاسی متاثرہ فیڈرز میں سے 23 مکمل اور ایک سو اکیاون جزوی طور پر بحال کردیئے گئے،پاور ڈویژن کے مطابق پانی اترتے ہی دیگر متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی ہو جائے گی۔