گگو منڈی(خصوصی رپورٹ)سیلاب سے گرڈ سٹیشن ساہوکا کو شدید خطرہ لا حق ہوگیا۔میپکو سرکل وہاڑی کی حدود میں شدید سیلابی صورت حال کے پیش نظر جی ایم ٹیکنیکل ملک اشفاق کی ہدائت پر گزشتہ روز انجینئر ملک وسیم اختر ،ایکسین میپکو سرکل وہاڑی اور ایس ڈی او لڈن ،صدر کسان اتحاد اجمل اعجاز چھٹھہ، سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ہیڈ اسلام پہنچ گئے جہاں سیلاب سے متاثرہ بستیوں اور دوسرے مقامات کا جائزہ لیا جبکہ ایکسین میپکو ڈویڑن بورے والا چوہدری محمد اکرم جاوید ، زونل چیئر مین شاہد باری چوہان ،رانا مبشر ، ایس ڈی او حاجی شیر سب ڈویڑن عاطف علی بھٹی ،سب انجینئر مبین طاہر اور دیر ملازمین ساہوکا پہنچ گئے جہاں انہوں نے گرڈ سٹیشن کا جائزہ لیا اور حفاظتی اقدامات شروع کروائے۔