2بہنوں کا اکلوتا بھائی پتنگ پکڑنے کی کوشش میں چھت سے گر کر چل بسا،35سالہ سعد بھی دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثات میں مزید 2افراد جاں بحق جبکہ 27 سے زائد افراد زخمی ہو گئیحادثات کی بڑی وجوہات خطرناک ڈور، بجلی کی تاروں کے قریب پتنگ لوٹنا اور چھتوں سے غیر محفوظ انداز میں اترنا بتائی جا رہی ہیں۔سبزہ زار کے علاقے میں پتنگ لوٹتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں طیب، ارسلان اور سبحان شامل ہیں جنہیں فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔باغبانپورہ کی مدینہ کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 18 سالہ زین کٹی پتنگ پکڑنے کی کوشش میں چھت سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ متوفی دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ واقعہ عقب شالیمار باغ، گلی نمبر 18 میں پیش آیااسی طرح ایک اور واقعے میں 35 سالہ سعد پتنگ بازی کے دوران چھلانگ لگاتے ہوئے گلی میں گر گیا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکا اس کے علاوہ پتنگ کی ڈور پھرنے، چھتوں سے گرنے اور بجلی کے کرنٹ لگنے کے متعدد واقعات میں 27 افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیازخمیوں میں طیب، ارسلان، سبحان، حبیب، سمیع اللہ، سلمان، محمد سالم، احسن، عبداللہ، ارحا، عبدالواحد، عبدالمعید، دانیال، محمد معظم، عدیل فاروق، خضر، حذیفہ، علی رضا، حامد، شہباز، شہروز، ثاقب، سمیر، صیام اور دیگر شامل ہیں۔ زیادہ تر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، تاہم زوہیب (29 سال) کو سمن آباد اسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ چند کم عمر زخمیوں کو میو اسپتال ریفر کیا گیا۔ایک اور واقعے میں داود (16/17 سال) پتنگ لوٹتے ہوئے بجلی کے کرنٹ سے زخمی ہوا، جس پر پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی جاری ہے۔