گجومتا یوٹرن پر بس نے موٹرسائیکل اور رکشہ کو ٹکر مار دی، 2افراد مارے گئے ،فیصل ٹائوں میں عابد ہلاک
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 3افراد جان گنوا بیٹھے گجومتا یوٹرن کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئیابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ایک بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیاجس کے نتیجے میں بے قابو بس نے موٹرسائیکل اور رکشہ کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیٹریفک وارڈنز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے بس ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرلیا۔دوسری جانب سی ٹی او لاہورسید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک ماڈل ٹاؤن سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی فیصل ٹاؤن کے علاقے میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئیریسکیو حکام کے مطابق حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں مزید علاج کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیاجاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ محمد عابد کے نام سے ہوئی ہے۔