ٹریفک حادثات،3افراد جان گنوا بیٹھے

 کاہنہ میں گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار عثمان اور عمر ،شمالی چھائونی میں 14سالہ سبحان مارا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثات،3افراد جان گنوا بیٹھے کاہنہ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئیپولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عثمان اور عمر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیپولیس نے دونوں افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے شمالی چھاؤنی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے، جس میں دو گاڑیوں کو مبینہ طور پر ریس لگاتے اور ایک تیز رفتار گاڑی کو دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مارتے دیکھا جا سکتا ہیپولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت 14 سالہ سبحان کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑی چلانے والی نامعلوم لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں پیش آیا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔