خودکشی، حادثہ ، 3 افراد جان گنوا بیٹھے

 33 سالہ آصف اقبال نے خودکشی کر لی، کاہنہ میں موٹرسائیکل حادثے میں مارا گیا ،بزرگ شہری کی لاش برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں خودکشی اور دیگر حادثات کے دوران 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق 33 سالہ آصف اقبال نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، کاہنہ ایل ڈی اے چوک میں موٹر سائیکل سوار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ شاہدرہ میں موٹر سائیکل سوار ٹریلر کے پچھلے ٹائر میں پھنس گیا، جبکہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ نادر آباد چوکی کی حدود میں واقع بھٹہ چوک کے قریب ایک بزرگ شہری کی لاش فٹ پاتھ سے ملی۔ متوفی کی شناخت 62 سالہ انصر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے چاروں واقعات بارے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا، پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے کارروائیوں کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں۔