تین رکنی گینگ سے موٹرسائیکلیں، موبائل فون، اسلحہ برآمد کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ستوکتلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی موٹر سائیکل چور و جھپٹا گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد شفیق، محمد توفیق اور اسد ارشد شامل ہیں، جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، موبائل فون ایپل 13 پرو میکس، ناجائز پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ڈیفنس سی پولیس نے تین رکنی نوسر باز گینگ پکڑ لیا