لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈکیتی و چوری میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل اور 3 موبائل فون برآمد ہوئے۔ دوران پٹرولنگ 51 اشتہاری سمیت 265 عادی مجرمان اور 63 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔ اسلحہ و منشیات کی بڑی کھیپ بھی برآمد کی گئی۔ 93 ون ویلنگ، 16 پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ 97 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔