مصری شاہ :2 رکنی موٹر سائیکل چور و نقب زن گینگ گرفتار کر لیا

ملزمان سے 2 موٹر سائیکل ،خنجر موبائل اور آلات نقب زنی برآمد ، مقدمات درج
 لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے دو رکنی موٹر سائیکل چور و نقب زن گینگ گرفتار کر لیا  ترجمان کے مطابق مصری شاہ پولیس نے کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث شعیب اور ازان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل 8 انچ لمبا خنجر موبائل اور آلات نقب زنی برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد مال مسروقہ بیچ کر رقم آپس میں تقسیم کر لیتے  تھے