شاہدرہ پولیس نے تین رکنی نقب زن گینگ گرفتار کر لیا

بند دکانوں اور گھروں سے مال مسروقہ کرنے والے ملزمان پکڑے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تالے توڑ کر دکانوں اور گھروں کا صفایا کرنے والا تین رکنی نقب زن گینگ گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان بند دکانوں اور گھر والوں کی غیر موجودگی میں نقب زنی کرتے اور مال مسروقہ لے کر فرار ہو جاتے تھے۔شاہدرہ پولیس نے سرغنہ عابد کو ساتھی نفیس اور یعقوب سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے نقد رقم، آلہ نقب زنی، اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ دوران گرفتاری ملزمان کی فرار ہونے کی ناکام کوشش بھی کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ انسداد جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری ہے