لاہور(کرائم رپورٹر) سٹی ڈویژن پولیس نے رواں ماہ ستمبر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2465 ملزمان گرفتار کئے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق مفرور اشتہاری 195 جبکہ عادی مجرمان اور عدالتی مفرور 194 کو گرفتار کیا گیا۔ سنگین جرائم میں ملوث 23 گینگز کے 52 ملزمان سے 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 157 ملزمان کو پکڑا گیا، جن سے چرس، ہیروئن، آئس، شراب اور دیگر منشیات برآمد ہوئیں۔ ون ویلنگ، قمار بازی اور پتنگ بازی کے خلاف بھی بھرپور ایکشن لیا گیا۔