لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیااے ایس پی ڈیفنس بریرہ کی سربراہی میں چوکی نادر آباد پولیس نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی سپلائی کو ناکام بنا دیاکارروائی کے دوران شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والا پتنگ فروش فیاض کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی 75 پتنگیں اور پتنگیں تیار کرنے والا سامان برآمد کر لیاایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ پشاور سے آن لائن آرڈر کے ذریعے پتنگیں منگوا کر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہیایس پی کینٹ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں۔انہوں نے چوکی انچارج نادر آباد علی نقی اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ پتنگ فروشوں، پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رکھا جائے گا۔