لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر گٹکا مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران لٹن روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر سعید پارک میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ایک نجی پان شاپ پر سرعام گٹکا فروخت کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکے کی پڑیاں اور گٹکا تیار کرنے کا سامان برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی سول لائنز نے کہا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔