لاہور(کرائم رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر خواتین کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائیاں خواتین کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے اور جعلی ٹک ٹاک و انسٹاگرام اکاؤنٹس کے ذریعے بلیک میلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کی گئیں۔ حکام نے بتایا کہ این سی سی آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر محمد علی وسیم کی نگرانی میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران نازیبا مواد پھیلانے اور بھتہ طلب کرنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔