ویب ڈیسک: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگا کیونکہ یہ ہتھیار ملک کی دفاع کی ضمانت ہیں۔کم جونگ نے مزید کہا کہ اگر امریکا ایٹمی ہتھیاروں کی دستبرداری کا مطالبہ ترک کرے تو بات چیت ممکن ہو سکتی ہے۔انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے بھی کہا کہ ان کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔