شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے کہا ہے کہ نئے میزائلوں کی تیاری سے ملک کی جنگی تیاری میں مدد ملے گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کِم جونگ اُن نے میزائلوں کی نئی پروڈکشن لائن کا دورہ کیا اور اس دوران کہا کہ جدید انتظامات سے میزائل کی تیاری میں اضافہ ہوگا اور فوجی استعداد میں بہتری آئے گی۔ذرائع کے مطابق، شمالی کورین سربراہ چین میں چینی اور روسی صدر کے ساتھ یوم فتح کی ملٹری پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔