اداکارہ دعا ملک کا انکشاف: شوبز کیریئر میں کاسٹنگ کاؤچ جیسے تلخ تجربے سے گزری

اداکارہ دعا ملک کا انکشاف: شوبز کیریئر میں کاسٹنگ کاؤچ جیسے تلخ تجربے سے گزری

اداکارہ اور میزبان دعا ملک نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ انہیں اپنے شوبز کیریئر کے دوران کاسٹنگ کاؤچ جیسے تکلیف دہ تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ کسی عام شخص کا نہیں بلکہ پاکستان کی ایک بااثر اور معروف شخصیت کا تھا، تاہم انہوں نے اس فرد کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔دعا ملک کا کہنا تھا کہ انہوں اور ان کی بہن حمائمہ ملک نے ہمیشہ انڈسٹری میں مضبوطی سے کام کیا اور کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں، لیکن پھر بھی ایک موقع پر انہیں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جس نے ان کے کیریئر پر براہ راست اثر ڈالا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اس ماحول سے محفوظ رکھنے کے لیے امریکا لے آئی ہیں اور نہیں چاہتیں کہ وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں۔ دعا ملک کے مطابق وہ مکمل تفصیلات اس لیے ظاہر نہیں کر رہیں کیونکہ ان کا خاندان پاکستان میں مقیم ہے اور وہ نہیں چاہتیں کہ کسی نقصان کا باعث بنیں۔اداکارہ نے کہا کہ شوبز میں کئی لڑکیاں دباؤ کا شکار ہو کر سمجھوتہ کر لیتی ہیں، لیکن انہوں نے ہمیشہ سختی سے جواب دیا۔ اس کے باوجود ان کی زندگی میں ایک ایسا لمحہ آیا جب انہیں پسپائی اختیار کرنی پڑی، جس کا درد وہ آج بھی محسوس کرتی ہیں۔