اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہیں ایک نایاب اور تیزی سے پھیلنے والے کینسر "کوریوکارسینوما" کی تشخیص ہوئی، جو مولر پریگننسی کے بعد پیدا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ ان کے لیے انتہائی مشکل تھے، لیکن وہ اللہ کے فضل اور اپنے خاندان کی حمایت سے اس بیماری پر قابو پا گئی ہیں۔اداکارہ نے مداحوں کو باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کروانے کا مشورہ دیا اور اپنی صحتیابی کو اپنی "دوسری زندگی" قرار دیا۔ اریج نے 2017 میں ڈاکٹر اوزیر علی سے شادی کی اور اب امریکہ کے اوہائیو میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہیں۔اریج نے 2019 میں کامیاب ڈرامہ سیریل "حسد" کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ ایک ڈیجیٹل کریئیٹر اور انفلوئنسر کے طور پر سرگرم ہیں۔