ژالے سرحدی کا انکشاف: کیریئر کے آغاز میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی پیشکش کا سامنا کیا

ژالے سرحدی کا انکشاف: کیریئر کے آغاز میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی پیشکش کا سامنا کیا

اداکارہ ژالے سرحدی نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ہدایتکار، جو آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہا ہے، نے انہیں ایک پروجیکٹ کے لیے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ "بہت لمبی" ہیں، حالانکہ قد کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بعد ازاں اسی ہدایتکار نے یہ پیشکش کی کہ اگر وہ اپنا پسندیدہ کردار چاہتی ہیں تو "کچھ سمجھوتہ" کرنا ہوگا، جیسا کہ دیگر خواتین کرتی ہیں۔ژالے کے مطابق انہوں نے سختی سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ صرف تعلیم کے اخراجات کے لیے شوبز میں ہیں اور اگر دوبارہ ایسی بات کی گئی تو وہ تھپڑ مار دیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عورت کی کمائی میں برکت ہوتی ہے اور انہوں نے اپنی تعلیم اور شادی کے تمام اخراجات خود اٹھائے۔