ایڈیشنل آئی جی کا گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور فیصل آباد کا دورہ

 جوانوں کی رہائشی بیرکس کا معائنہ ، سہولیات کا جائزہ لیا، مسائل بھی سنے 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی پی آرایم پی خرم شکور نے گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور فیصل آباد کا دورہ کیاترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پی خرم شکور آر ایم پی نے پولیس شہداء کو سلامی دی،آر ایم پی کے جوانوں کے تربیتی دستوں کا معائنہ کیا گیا اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا گیاایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی نے جوانوں کی رہائشی بیرکس کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیاتقریب سے خطاب میں ایڈیشنل آئی جی نے جوانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی،پولیس جوانوں کا حوصلہ بلند کیا گیا اور ہر لمحہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی،جوانوں کو فرض شناسی اور ایمان داری کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے کی تلقین کی گئی،ایڈیشنل آئی جی پی خرم شکور نے CPOs، RPOs اور DPOs سے ملاقات کی اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آر ایم پی پنجاب پولیس کا سرمایہ ہیں اور بوقتِ ضرورت یہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں