پنجاب میں بارش سے تباہی،29جاں بحق،174زخمی چھتیں ،دیواریں گرنے کے درجنوں واقعات
مشن کالونی رائیونڈ روڈ میں 70 سالہ نسرین ، 8 سالہ میرب ، 80 سالہ بشیر،مومن پورہ میں36 سالہ سلیم مسیح، 34 سالہ نصرت بی بی اور 14 سالہ ساحل مسیح چھتوں کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے، کوٹ جمال پورہ رائیونڈ روڑ میں بھی چھت گرگئی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھر میں بارش اور آندھی سے29افرادجاں بحق ، 174افراد زخمی،شدید زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے ۔ 8افراد لاہور میں، 8 فیصل آباد، 4 پاکپتن، 3 شیخوپورہ ،و اوکاڑہ اور ننکانہ صاحب و ساہیوال میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق مشن کالونی رائیونڈ روڈ میں چھت گرنے سے 70 سالہ نسرین ، 8 سالہ میرب ، 80 سالہ بشیر جاں بحق ہوگئے جبکہ اس واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا۔مومن پورہ میں چھت گرنے سے 36 سالہ سلیم مسیح، 34 سالہ نصرت بی بی اور 14 سالہ ساحل مسیح جاں بحق ہوگئے۔ کوٹ جمال پورہ رائیونڈ روڑ میں چھت گرنے سے 35 سالہ بشیر جاں بحق اور 3 افراز زخمی ہوگئے۔ پانڈوکی گاؤں میں چھت گرنے سے 60سالہ مینا بی بی جاں بحق جبکہ2 افراز زخمی ہوئے ۔ لاجپت روڑشاہدرہ میں چھت گرنے سے 2 افراز زخمی ہوگئے ۔ فیصل آبادرچنا ٹاؤن زم زم ٹیکسٹائل کے قریب چھت گرنے سے 50سالہ شمند علی اور 40سالہ ریاض بی بی جاں بحق ہوگئے۔ احمد نگر میں چھت گرنے سے 17 سالہ نعمان اور 50 سالہ تارہ بیگم جاں بحق ہوگئے ۔اسی طرح فیصل آباد چک نمبر 215 میں چھت گرنے کے واقعہ میں 14 سالہ عدیل اور 50 سالہ نسرین بی بی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ۔فیصل آبادچک 232-GB میں چھت گرنے کے واقعہ میں37 سالہ روحیل صابر جاں بحق ہوگیاجبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ فیصل آبادچک 73-GB میں چھت گرنے سے45 سالہ عبدالرحمان جاں بحق ہوگیا۔فیصل آباد کے چک نمبر 534 اور چک نمبر 630 میں چھتیں گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔ اسلام پورہ چک 224-RB ، چک 7 میں چھتیں گرنے سے دو افراد زخمی جبکہ شمس پورہ اور سلطان ٹاؤن میں ایک ایک شخص زخمی ہوگیا۔فیصل آباد ،احمد آباد اور چک416-GB تاندلیاں والا میں چھتیں گرنے کے واقعات میںدو افراد زخمی ہوگئے۔شیخوپورہ کے علاقے عثمان نگر میں 50 سالہ اجمل،جھمکے گاؤں میں 25 سالہ نغینہ اور فیروز وٹواں میں 65 سالہ بشیر احمد چھتیں گرنے کے واقعات میںملبے تلے آکر دم توڑ گئے ۔ شیخوپورہ کے علاقے نواں کوٹ گاؤں میں چھت گرنے سے 3 افراد زخمی جبکہ پرانا شہر بزدمسجد الحدیث اور احمد پورہ مرید کے میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی،شیخوپورہ، ہاشم ٹاؤن ، نارنگ منڈی اور SPچوک میں چھتیں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پاکپتن کے چک گوبند پور میں چھتیں گرنے سے 16 سالہ ذین علی اور 45 سالہ شرافت علی جاں بحق، ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پاکپتن ہی کے27/SP گوجرہ روڑ میں دیوارگرنے سے 18 سالہ زینب جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پاکپتن، 20/SP ساہیوال روڑ میں دیوارگرنے سے9 سالہ امان اللہ جاں بحق، پاکپتن رکھ پل کے قریب چھت گرنے سے 4 افراد زخمی،چک 20/SP میں چھت گرنے سے 4 افراد زخمی اور باری رکھ گاؤں میں بھی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو پاکپتن کی آبادی غوث نگرمیں چھت گرنے سے 3 افراد، چک وڈال سنگھ میں چھت گرنے سے 2 افراد اور چک 4-SP میں چھت گرنے سے ایک شخص زخمی۔ پاکپتن، فرید پور ڈوگرہ، پیر کاریاں ، چک بیدی اور جمال چوک کے قریب چھتیں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی اوکاڑہ 25/2R میں چھت گرنے سے40 سالہ اللہ دتہ جاں بحق ہوگیا۔ اوکاڑہ ، ملکوں والی سبزی منڈی حویلی لکھا میں چھت گرنے سے 30 سالہ سلمان جاں بحق ۔اوکاڑہ52/5L میں چھت گرنے سے65 سالہ حبیب اللہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے ۔چھتیں گرنے سے چک نمبر 6 میں 3افراد زخمی اور ڈھیرماں والا میں 2 افراد زخمی جبکہ 28/2L اور غفار کالونی میں چھتیں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اوکاڑہ، چک 53/2L اور شیر محمد ٹاؤن میں چھتیں گرنے سے 4 چار افرادجبکہ ضلعی اوکاڑہ کے دیگر علاقوں میں چھتیں، دیواریں گرنے اور بارش کے باعث دیگرحادثات میں 26 افراد زخمی ہوگئے۔ننکانہ صاحب انند پورہ گاؤں چک نمبر 51 میں چھت گرنے سے 65 سالہ صابر حسین جاں بحق، ننکانہ صاحب ، شاہ کوٹ، چک نمبر 87 میر پور، عبداللہ روڈ شاہ کوٹ میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 2 دو افراد زخمی، ننکانہ صاحب ، جسیانی گاؤں باربرٹن روڑ، قلعہ عوان اور راجہ کالونی میں چھتیں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہوا۔ ننکانہ صاحب ، شاہ کوٹ چک نمبر11، بدوملی چک نمبر 113، نذیر پکا گاؤں اور چھوٹا پنڈت والا میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ۔ساہیوال نور شاہ میں چھت گرنے سے 50 سالہ شفقت جاں بحق،ساہیوال ، چک نمبر 106/9L ، چک نمبر 80/5L اور چک نمبر 70/5L میں چھتیں گرنے سے2 دو افراد زخمی ہوگئے۔اسی طرح بہاولنگر ریلوے پھاٹک کے قریب 3 افراد جبکہ منچن آباد، بستی کھرلاں والی اور ٹوبہ قلندر شاہ میں چھتیں اور دیوار گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہوگیا۔منڈی بہاؤالدین، چھتیں گرنے سے قیسان گاؤں تحصیل ملکوال میں 4 افراد ، پھالیہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ محلہ شیراں والا ملکوال میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ مری، بارہ کھوہ میں موٹرسائیکل سے گر کر ایک شخص زخمی ہوگیا۔ گوجرانوالہ یوسف پورہ اور علی پور روڑ پر چھتیں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی، قصورمیں چھتیں گرنے سے کھریپڑ گاؤں میں 6افراد ،پھولنگر میں 2 افراد جبکہ میر محمد گاؤں میں ایک شخص زخمی ہوا۔ حافظ آباد،ڈھیلے والا اور مسجد علی ہجویری کے قریب چھتیں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی چنیوٹ چک نمبر 126 میں چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔