فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے ڈاکٹر لاہور بلا لئے گئے

 ڈاکٹروں کو کوٹ خواجہ سعید ، یکی گیٹ اور سید مٹھا ہسپتال میں خصوصی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا
لاہور(پبلک نیوز)بسنت فیسٹیول پر فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے بھی ڈاکٹرز لاہور بلا لئے گئے۔ سرجری اور ای این ٹی کے ایسوسی ایٹ ، اسسٹنٹ پروفیسر اور سینئر رجسٹرار بلائے گئے ہیں۔  یہ ڈاکٹرز کوٹ خواجہ سعید ، یکی گیٹ اور سید مٹھا ہسپتال میں خصوصی ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ سروسز ہسپتال سے سرجری اور ای این ٹی کے ڈاکٹر میاں منشی ہسپتال میں تعینات ہونگے۔ جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں ڈیوٹی دیں گے۔  جنرل ہسپتال سے ڈاکٹرز سید مٹھا ہسپتال میں ڈیوٹی پر ہونگے۔اسی طرح الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹرز  کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ڈیوٹی دیں گے۔ گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی سید مٹھا ہسپتال میں ڈیوٹی دیں گے۔