لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ کے علاقے سے سابق ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد کو اغواء کا واقعہ ملک خادم جیلانی کو 36 گھنٹوں کے بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکاجمعہ کے روز 9 سے 10 نقاب پوش افراد نے ملک خادم جیلانی کو گھر سے اغوا کیاتھا،ستوکتلہ پولیس نے ملک خادم جیلانی کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے،ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلح نقاب پوش افراد نے فیملی کو ایک کمرے میں بند کرکے لوٹ مار کی ،ملزمان 22 تولے زیور، 15 لاکھ نقدی، 7 موبائل فونز، 5 پاسپورٹ،قیمتی سامان لے گئے،ملزمان جاتے ہوئے گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملک خادم کی بازیابی کیلئے پولیس ٹیم کام کر رہی ہے،بازیاب کرا لیں گے۔