موٹر وے پولیس نے مغوی بازیاب کروا کر اغوا کار پکڑ لیا

 ملزم سے2 ہینڈ گرینڈ اسلحہ آئس اور گاڑی برآمد کر لی گئی ، مقامی پولیس کے حوالے 
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹرویپولیس ایم 3 نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کے ملزم کوگرفتار کرکے اغواء مغوی نوجوان کوبازیاب کروا کر ملزم سے ہینڈ گرینڈ سمیت اسلحہ بھی برآمد کر لیاترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پٹرولنگ افسران نے ننکانہ صاحب کے نزدیک مشتبہ کار کو روکا ملزمان نے موٹرویپولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی فائرنگ کے باوجود موٹرویپولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھاموٹروے پولیس نے گاڑی کو روک کر ایک ملزم کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کر لیا۔گاڑی سے 5 روز سے تاوان کے لیے لاہور کے رہائشی اغوا ء شدہ نوجوان کو بازیاب کروا لیاملزم سے2 ہینڈ گرینڈ اسلحہ آئس اور گاڑی برآمد کر لی گئی ملزم منشیات اسلحہ 2ہینڈ گرینڈ اور گاڑی کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیاایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی اور ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کو سراہا ہے۔