لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ ڈولفن ٹیم نے خاتون سے قیمتی موبائل چھیننے کی واردات ناکام بناتے ہوئے ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈولفن ٹیم نے موقع پر ہی سنیچنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔دوملزمان خاتون سے قیمتی موبائل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد حفیظ سینٹر سے ایک ملزم کو راؤنڈ اپ کر لیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ ملزم حفیظ ریکارڈ یافتہ ہے۔