پاک ،سعودیہ دفاعی معاہدہ ، بھارت کے اندر مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھنے لگے

نئی دہلی (آئی  این پی )پاکستان اور سعودی عرب  کے  درمیان باہمی دفاعی معاہدہ طے پانے کے بعد بھارت کے اندر مودی حکومت  کی خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں ۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی  صحافی سہاسنی حیدر نے ایکس پر پاک ،سعودی عرب دفاعی معاہدے کے  اعلامیے کا متن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قطر پر اسرائیل کے حملے سے خلیجی ممالک کی سلامتی خطرے میں پڑنے کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی دفاعی معاہدہ طے پایا، لیکن سوال یہ ہے کہ انڈیا کے جانب سے پہلے سے جاری آپریشن سندور کیلئے  اس کا کیا مطلب ہو گا؟'۔انڈین صارف تیجسوی پرکاش نے اس معاہدے کو حیران کن قرار دیا ہے۔ایکس پر جاری اپنے بیان میں انھوں نے لکھا کہ پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت ایک ملک پر حملہ دوسرے پر حملہ تصور کیا جائے گا، یہ ایک سنجیدہ سٹریٹجک شفٹ ہے، جس سے اسلام آباد کی سکیورٹی مضبوط ہو گی۔