معاہدے کے تحت تینوں ممالک ایک دوسرے کی مدد کے پابند ہیں،کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو تینوں کیخلاف تصور کیا جائیگا
پاکستان معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا‘ سعودی عرب کی سلامتی سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے:وزیردفاع
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یمن سے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی صورت میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان موجود مشترکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوسکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ مکہ میں طے پانے والے سہ فریقی دفاعی معاہدے کے تحت تینوں ممالک ایک دوسرے کی مدد کے پابند ہیں اور کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو تینوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا پاکستان معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور سعودی عرب کی سلامتی سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے۔