حکومت پاکستان کو امریکہ کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا
اسلام آ باد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام( ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے پاک سعودی معاہدے میں دیگر مسلمان ممالک کو بھی شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور امریکہ کو ناقابل اعتبار دوست قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان کو امریکہ کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ جمعیت علما اسلام پاکستان سعودی معاہدے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے ماضی میں بھی کہا تھا کہ امت مسلمہ یکجا ہو کر دفاعی اور جدید ٹیکنالوجی کے معاہدے کریں اور مولانا فضل الرحمن کی اس حوالے سے ماضی میں بڑی کوشش رہی ہیں انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس دفاعی معاہدے کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہونگے اور ہماری خواہش ہے کہ دنیا کے باقی مسلم ممالک بھی اس میں شامل ہوں تاکہ کسی بھی مسلم ملک پر حملہ ہو تو مل کر مقابلہ کیا جائے