پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ عائزہ خان اور ان کے شوہر اداکار دانش تیمور کی اپنے بچوں کے ساتھ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
نئے سال کی خوشی میں یہ ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں عائزہ، دانش اور ان کے دونوں بچے ایک انگریزی گانے پر رقص کر رہے ہیں۔ عائزہ خان نے اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "بس ہم چار، اور ہزاروں یادیں میرے بچوں کے پسندیدہ گانے کے ساتھ بندھی ہوئی۔"ویڈیو میں 7 سالہ بیٹے ریان کے رقص نے مداحوں کی تو توجہ حاصل کی ہی، ساتھ ہی کئی مشہور شخصیات نے بھی ریان کی پرفارمنس کی تعریف کی۔ اداکارہ حرا سومرو اور منال خان نے بھی ریان کی بہترین پرفارمنس پر تبصرے کیے، جس میں ریان کی توانائی اور حورین کی پیاری نظر آنے کی تعریف کی گئی۔