ویڈیو: دانش تیمور کا رپورٹر کے ساتھ بدتمیزانہ رویہ سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو: دانش تیمور کا رپورٹر کے ساتھ بدتمیزانہ رویہ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی اداکار و ٹی وی شو ہوسٹ دانش تیمور کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہوں نے رپورٹر کے ساتھ بدتمیزانہ رویہ اختیار کیا۔

 دانش تیمور، جو کہ اس وقت 'محفلِ رمضان' کے شو کی میزبانی کر رہے ہیں، ایک طویل عرصے سے شوبز کی دنیا کا حصہ ہیں اور حالیہ دنوں میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کا شکار ہیں۔ویڈیو میں دانش تیمور 'محفلِ سحور' کے بورڈ کے ساتھ پوز دیتے نظر آ رہے تھے، اس دوران ایک رپورٹر نے ان سے حالیہ تنقید پر بات کی اور ان سے سوال کیا کہ "فی الحال ادھر دیکھیں گے آپ؟" جس پر دانش تیمور کا جواب کچھ غصے کے ساتھ تھا، انہوں نے کہا، "آپ سائیڈ میں آئیں میں آپ کو دکھاتا ہوں۔" اس کے بعد، رپورٹر نے کہا کہ "یہ تو اور بھی وائرل ہے"، جس پر دانش تیمور نے طنزیہ انداز میں جواب دیا، "مزید ابھی کوئی بات رہ گئی ہے وائرل ہونے سے؟"

اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے متضاد ردِ عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بعض صارفین نے دانش تیمور کو بدتمیز اور مغرور قرار دیا، جب کہ کچھ نے اس بات چیت کو صرف مزاق یا ہنسی مزاق قرار دیا۔ ایک صارف نے کہا کہ "کیمرہ مین کی حرکت حد سے باہر تھی، اس لیے ان کا ردِعمل جائز تھا"، جبکہ دوسروں کا کہنا تھا کہ "دانش تیمور کو معمولی بات بھی چبھ رہی ہے، اس طرح کا جواب دینا مناسب نہیں تھا۔"اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دیا ہے اور لوگ اس پر مختلف رائے دے رہے ہیں کہ دانش تیمور کا رویہ کیسا تھا۔