بھارتی گائوں میں آزادی کے 78 سال بعد پہلی بار بجلی کی فراہمی

 گائوں کے رہائشیوں نے  بجلی آنے کی خوشی میں آتشبازی کی اور نعروں کے ساتھ جشن منایا 
نئی دہلی (آئی این پی )  حیرت انگیز طور پر بھارت میں ایک ایسا گائو ں بھی موجود ہے جہاں آزادی کے 78 سال بعد اب پہلی بار  بجلی فراہم کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھانے کی تحصیل شاہاپور کے گائو ں واراسواڈی میں آزادی کے بعد پہلی بار بجلی پہنچا دی گئی‘جب  گائوں کے گھروں میں پہلی بار روشنی ہوئی تو اس تاریخی موقع پر گائوں کے رہائشیوں نے آتشبازی کی اور نعروں کے ساتھ جشن منایا۔