ہائیکورٹ کا پتوکی کے گائوں کی بجلی بحال کرنے کا حکم

 چور کو پکڑیں پورے گائوں کو سزا نہیں دینی چاہئے: جسٹس شاہد کریم 
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس شاہد کریم نے پتوکی کے نواحی گائوں چک نمبر 19 منڈیانوالا کی بجلی منقطع کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی،عدالت نے لیسکو کو گائوں کی بجلی بحال کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ چور کو پکڑیں پورے گائوں کو سزا نہیں دینی چا ہئے۔وکیل لیسکو نے کہا کہ درخواست گزاروں کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔ 70 فیصد گائوں کیآبادی بجلی چوری کرتی ہے۔