ایک گائوں کے تمام باسیوں کا مرنے کے بعد آنکھیں عطیہ کرنے کا عہد

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ایک گائوں کے ہر بسنے والے نے مرنے کا بعد آنکھیں عطیہ کرنے کا عہد کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں آبادی کا تناسب زیادہ ہونے کے باوجود وہاں انسانی اعضا عطیہ کرنے کا رجحان بہت کم ہے، ایسے میں ریاست تلنگانہ کے ہنوماکونڈا ضلع کے گائوں موچرلا کے رہنے والوں نے مثال قائم کرتے ہوئے مرنے کے بعد اپنی آنکھوں کا عطیہ کرنے کا عہد کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس گائوں میں 500 کے قریب لوگ آباد ہیں اور کچھ سالوں میں 70 لوگ اپنی آنکھوں کو عطیہ کر چکے ہیں۔