صوبائی وزیر چودھری شافع حسین سے چینی کمپنیوں کے حکام کی ملاقات ، پنجاب میں سرمایہ کاری پر تفصیلی بات چیت کی گئی
وزیر اعلی مریم نواز کے دورہ چین کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ‘ سرمایہ کاروں نے پنجاب کو سرمایہ کاری کیلئے منتخب کیا ہے:چودھری شافع
لاہور(خصوصی رپورٹر ) چین کی دو کمپنیوں نے پنجاب میں آرگینک کھاد اور سی پی وی سی پائپ کی مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع سے چین کی دو بڑی کمپنیوں کے حکام نے ملاقات کی، اس دوران پنجاب میں سرمایہ کاری پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔چینی کمپنیوں نے مصنوعات کی مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا عندیہ دیا۔ شینڈوگ ڈائے بائیو ٹیکنالوجی گروپ پنجاب میں آرگینک کھاد کا کارخانہ لگائے گا جس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا اور زمین کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی۔تائیذوحواجیان کمپنی پنجاب میں ماحول دوست سی پی وی سی پائپ تیار کرے گی، پہلی بار کلورین استعمال کر کے ماحول دوست پائپ بنیں گے۔چودھری شافع نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے دورہ چین کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، چین کے سرمایہ کاروں نے پنجاب کو سرمایہ کاری کیلئے منتخب کیا۔