امریکی سٹار لنک کے بعد کئی چینی کمپنیاں بھی پاکستان آنے کو تیار

حکومت کی متعلقہ اداروں کو قواعد و ضوابط،لائسنس کی شرائط کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت
 لاہور(یواین پی)امریکی اسٹار لنک کے بعد کئی چینی کمپنیاں بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں اور ان کمپنیوں نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے متعلقہ اداروں کو قواعد و ضوابط اور لائسنس کی شرائط کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ اسپیس ایکٹویٹی ریگولیٹری بورڈ نے کنسلٹنٹ رپورٹ متعلقہ اداروں کو بھجوا دی۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی گائیڈ لائنز کا جائزہ لے کرقواعد وضوابط تیار کرے گی۔