امریکی ڈیڈ لائن ختم‘ ایران میں آئل ٹرمینل اور پلوں پر حملے‘35 شہری شہید کسی بھی وقت47سالہ خونریزی کا خاتمہ ہوسکتا ہے:ٹرمپ

خارگ جزیرے میں آئل ٹرمینل  اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ‘ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں پْلوں، ریلوے لائنوں اور  مرکزی شاہراہ کو شدید نقصان‘  زیادہ نقصان قم اور کاشان میں ہوا 
 تہران میں یہودی عبادت گاہ مکمل تباہ،ایران کی جاسک بندرگاہ پر ماہی گیروں کی کشتی پر حملہ، دو  جاں بحق‘ایران کے امریکی تنصیبات اور اسرائیلی فوجی اہداف پر جوابی حملے 
واشنگٹن‘تہرین‘تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک‘ایجنسیاں)امریکہ اور اسرائیل نے ڈیڈلائن ختم ہونے سے قبل ہی ایران پر حملے پر شروع کردیئے‘ ایران کے خارگ جزیرے پر مشترکہ حملے کیے جبکہ دارالحکومت سمیت متعدد بڑے شہروں میں انفرا سٹریکچر کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ اور اسرائیل نے خارگ جزیرے میں جس آئل ٹرمینل کو نشانہ بنایا ہے وہ ملک کا کلیدی تیل برآمدی مرکز ہے جہاں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر باخبر صحافی باراک ریوڈ نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ خارگ جزیرے پر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تازہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں پْلوں، ریلوے لائنوں اور ایک مرکزی شاہراہ کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان قم اور کاشان میں ہوا ہے۔‘مشرق وسطی   جنگ کے 39 ویں روز بھی اسرائیل نے  جارحیت جاری رکھتے ہوئے ایران کے شہری انفراسٹرکچر پر بمباری کی جس سے تہران میں ایک یہودی عبادت گاہ مکمل تباہ ہو گئی، ایران کی جاسک بندرگاہ پر ماہی گیروں کی کشتی پر حملے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، ایران نے بھی جوابی حملوں میں امریکی تنصیبات اور اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے