بیروت (آئی این پی )جنوبی لبنان کے قصبے بنتِ جبیل میں اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا ہے۔بیروت سے لبنانی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیل کے ڈرون حملے میں بچوں سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔لبنانی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان کے قصبے بنتِ جبیل میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے 5شہدا میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔