بیروت(آئی این پی)لبنان کے شمالی شہر تریپولی میں واقع فلسطینی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے سینئر عہدیدار اہلیہ سمیت شہید ہو گئے۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق علی الصبح حماس کے عہدیدار وسیم عطا اللہ العلی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق ان کی ایک بیٹی بھی زخمی ہوئی جسے علاج کے لیے کیمپ کے اندر موجود اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے