الشیعہ علاقے میں چارمنزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا، متعدد شہری شہید اورزخمی، عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی
تل ابیب؍ بیروت (آئی این پی )اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے میں فاسفورس بموں کا استعمال کیا ہے جبکہ حزب اللہ کے ڈرون حملے میں ایک اسرائیلی فوجی واصل جہنم ہوگیا ۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں مجدال زون اور القلیہ پر فاسفورس بم برسائے۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں میں بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے اور جنوبی لبنان کے شہرصور کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل فورسز نے الشیعہ علاقے میں 4منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہوگئے اور عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔دوسری جانب حزب اللہ کی جوابی کارروائی میں جنوبی لبنان میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔حیفا کے جنوب مشرق میں واقع اسرائیلی اڈے پربھی ڈرون سے بمباری کی گئی۔