ضلع نباتیہ میں حملے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہوگئے، چوبیس گھنٹے میں 27افراد شہید، 105 زخمی ہوئے
بیروت(آئی این پی )جنوبی لبنان میں اسرائیلی زمینی و فضائی کارروائیاں جاری رہیں۔صیہونی فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں حزب اللہ کے 40ارکان کو شہید کرنے اور اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کا دعوی کیاہے ، ضلع نباتیہ میں حملے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہوگئے، چوبیس گھنٹے میں مزید 27افراد شہید، ایک سو پانچ زخمی ہوئے۔لبنان میں شہادتوں کی تعداد ایک ہزار 345 تک پہنچ گئی، شہدا میں 125 بچے اور 91 خواتین شامل ہیں، اب تک 4 ہزار 40 افراد زخمی بھی ہوئے