اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، 5افراد شہید، کئی زخمی

حزب اللہ کے  اسرائیلی فوجی اہداف پر متعدد حملے‘ اسرائیلی فوج کی  جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو انخلاء  کی ہدایت
بیروت،تل ابیب(آئی این پی )جنوبی لبنان میں صیہونی دہشت گردی جاری رہے،،اسرائیلی حملوں میں مزید 5 لبنانی شہید اور کئی زخمی ہو گئے جبکہلبنان کے مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے  بھی جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی اہداف پر متعدد حملے کیے ہیں۔۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق  صور شہر میں ریڈ کراس مرکز کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہو گئی۔ اس حملے میں 4 طبی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔