عالمی برادری تنازعات کے پُرامن حل اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کرے:قائم مقام صدر
اسلام آباد(آن لائن)قائم مقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے امن انسانیت کی بقا، ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے بنیادی شرط ہے اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعات کے پُرامن حل اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر مؤثر اقدامات کرے۔امن کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پائیدار امن صرف مکالمے، برداشت، انصاف اور تعاون کے ذریعے قائم ہو سکتا ہے، کیونکہ طاقت اور جبر کبھی حقیقی سکون اور ہم آہنگی کا ذریعہ نہیں بن سکتے۔انہوں نے عالمی یومِ امن 2025 کے موضوع‘‘امن کے قیام کے لیے فوری اقدام اٹھائیں’’کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے رہنماؤں کو چاہیے کہ تنازعات اور تصادم کے بجائے مذاکرات، باہمی احترام اور سفارتکاری کو ترجیح دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن محض جنگ کے نہ ہونے کا نام نہیں بلکہ یہ عدل، مساوات، انسانی حقوق کے احترام اور معاشرتی ہم آہنگی پر مبنی ہوتا ہے۔قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے پیغام کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ اس سلسلے میں پارلیمان نے حالیہ قراردادوں کے ذریعے نہ صرف فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم کی بھرپور مذمت کی ہے