وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا حسن مرتضیٰ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے حسن مرتضیٰ کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی خود دیکھے گی کہ حسن مرتضیٰ کا بیان کس طرح لیا جاتا ہے یا پھر کوئی جواب دیا جائے گا۔عظمیٰ بخاری نے مزید سوال کیا کہ کیا حسن مرتضیٰ اپنی قیادت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو ہدایت دی کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معافی آنی چاہیے، خاص طور پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے، جن کے کنٹرول میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو پارٹی کے خلاف ہیں۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی کے پنجاب سے ہارے ہوئے کچھ لوگ ان کی جماعت کے اقتدار میں ہونے کو پسند نہیں کرتے۔