گجر پورہ میں شہری کو کچل کر فرار ہونے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا

گجر پورہ میں شہری کو کچل کر فرار ہونے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں شہری کو کچل کر فرار ہونے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 ترجمان ڈولفن کے مطابق، واقعہ جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔ اس حادثے میں بائیک سوار شہری، شکیل، زخمی ہو گیا جس کی ٹانگ فریکچر ہو گئی۔حادثہ رکشہ ڈرائیور کی ریش ڈرائیونگ اور ون وے کی خلاف ورزی کی وجہ سے پیش آیا۔ پٹرولنگ ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد فراہم کی اور ریسکیو ٹیم کے آنے سے پہلے ہی زخمی کو 1122 کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔رکشہ ڈرائیور، نواز، موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، مگر ڈولفن ٹیم نے اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ملزم رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانے گجر پورہ کے حوالے کر دیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔