گجر پورہ میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

گجر پورہ میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

گجر پورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔  
پولیس کے مطابق، متاثرہ بچی بیوٹی پارلر میں کام سیکھنے کے لیے گھر سے باہر گئی تھی، اسی دوران ملزم اسد نے اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے جا کر زیادتی کی۔  ذرائع کے مطابق، متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چائنہ سکیم سے گرفتار کر لیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔