لاہور: گجر پورہ اور اولڈ انارکلی پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار

لاہور: گجر پورہ اور اولڈ انارکلی پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار

لاہور: گجر پورہ اور اولڈ انارکلی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس اور آئس برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف مقامات پر کی گئیں، جس کے دوران مشتبہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت تنویر اور صائم مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1320 گرام چرس اور 330 گرام آئس برآمد کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر گجر پورہ، اولڈ انارکلی اور ملحقہ علاقوں میں چل پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے منشیات کی خرید و فروخت کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ایس پی سول لائنز منزہ کرامت نے کہا کہ شہر میں منشیات کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔