عمران خان کی لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

عمران خان کی لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی والدہ، لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے انتقال پر گہرے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں بتایا کہ انہیں یہ افسوسناک خبر گزشتہ روز معلوم ہوئی۔عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیڈی اینابیل ایک مہربان اور ہمدرد انسان تھیں، جنہوں نے ان کے بیٹوں کی بہترین نانی کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ لندن جاتے وقت اکثر اپنے بیٹوں کے ساتھ ان کے یہاں قیام کرتے تھے۔ خاص طور پر 1985 میں اپنی والدہ کے انتقال کے بعد، وہ ان سے بہت قریبی تعلق رکھتے تھے۔عمران خان نے اپنی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت سے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے، اور وہ ہمیشہ یادوں میں رہیں گی۔

 انہوں نے اپنے بیٹوں، سلیمان اور قاسم، کے ساتھ ساتھ تمام پوتے پوتیوں، نواسوں اور نواسیوں کے لیے بھی دل سے تعزیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ جیل میں قید نہ ہوتے، تو وہ اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان کی آخری رسومات میں شریک ہوتے۔یاد رہے کہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 18 اکتوبر کو 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ وہ ایک معروف برطانوی سماجی شخصیت تھیں، اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی والدہ ہیں۔